لندن،4دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)افشا ہونے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ فٹ بال سپراسٹارکرستیانو رونالڈو اور ہوزے مورینیو نے رقم ملک سے باہرمنتقل کر کروڑوں ڈالر کی کمائی پرانکم ٹیکس بچایا ہے۔ریال میڈرڈ کے کھلاڑی رونالڈواورمانچسٹریونائٹڈ کے مینیجرمورینیوپرالزام ہے کہ انھوں نے بھاری رقوم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی ہیں۔یہ انکشاف افشاہونے والے دوٹیرابائٹ سے زائد ڈیٹا کے سامنے آنے کے بعدہواہے جس میں اصل معاہدوں کی نقول بھی شامل ہیں۔رونالڈواورمورینیو دونوں نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ان دونوں کی نمائندگی فٹ بال کی ایجنسی گیسٹی فوٹے کرتی ہے۔ اس نے ایک بیان میں کہا کہ کرستیانو رونالڈو اور ہوزے مورینیو برطانوی اور ہسپانوی ٹیکس حکام کی جانب سے عائدتمام ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں۔کرستیانو رونالڈو اور ہوزے مورینیو کے خلاف ٹیکس بچانے سے متعلق کسی قسم کی الزام تراشی قانونی حکام کو رپورٹ کی جائے گی اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ الزامات صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم کی جانب سے شائع کیے گئے ہیں اور ان میں ایک کروڑ 80لاکھ دستاویزات شامل ہیں۔ ان میں بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے نام بھی درج ہیں۔کنسورشیم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے چند ہفتوں میں فٹ بال لیکس کے نام مزید مضامین شائع کرے گا۔رپورٹ کے مطابق مانچسٹر یونائٹڈ کے مینیجر مورینیو نے بھی ٹیکس بچایا ہے۔یہ انکشافات پاناما لیکس کے آٹھ ماہ بعد منظرعام پر آئے ہیں، جن میں بتایا گیا تھا کہ دنیا کے کئی ملکوں کے سیاست دان اور دوسرے طاقتور افراد کس طرح بیرونِ ملک دولت چھپا کر ٹیکس دینے سے بچ جاتے ہیں۔ایک دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رونالڈو نے 2014کے اواخر میں چھ کروڑ 77لاکھ ڈالر کی رقم برٹش ورجن آئی لینڈ منتقل کی۔مورینیو کے بارے میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے برٹش آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی کے سوئس اکاؤنٹ میں دس لاکھ پاؤنڈ منتقل کیے۔